اسلام آباد ( طاہر خلیل )پاکستان روس نے سنگین جرائم کی روک تھام کیلئے معاہدہ پر اتفاق کر لیا ہے ۔ مجرموں کی حوالگی سزا یافتہ مجرموں کے اپنے ملکوں کی واپسی ،سائبر کرائم ،تاجر برادری کیلئے ویزا کی سہولتوں کے معاملات بھی مجوزہ معاہدے میں شامل ہوں گے ۔ روس کے وزیر داخلہ ولادیمیر کولاکولتسیف نے وفاقی وزارت داخلہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اہم ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر تفصیلی مذاکرات ہوئے، مذاکرات میں باہمی دلچسپی کے امور، مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون کے فروغ اور سکیورٹی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔