اسلام آباد (عاطف شیرازی) حکومت نے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 پیسے فی لیٹر کمی کر دی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق 15 اکتوبر سے ہو گیا ہے۔ پٹرول کی قیمت 393روپے 86پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 396 روپے 65 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔