• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھ ماہ بعد گورنر راج ختم اسمبلی بحال ہوجائے گی، طارق فضل

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ کے پی میں چھ ماہ بعد گورنر راج کا خاتمہ ہوگا اور اسمبلی بحال ہوجائے گی تاہم حکومت بحال نہیں ہوگی اگر ایمرجنسی کا نفاذ رہتا ہے جو غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی ۔تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد جٹ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ثالث مقرر ہوئے تھے اور صبح چھ بجے سب کچھ طے ہوگیا تھا لیکن دس بجے اسحاق ڈار نے معذرت کرلی۔ جیو نیوز کے پروگرا م ’کیپٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد میر نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ کیا خیبر پختونخوا میں سب کچھ آئین کے مطابق ہوا؟۔
اہم خبریں سے مزید