اسلام آباد( طاہر خلیل) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی اہم ملاقات ، بیرسٹر گوہر نے ایاز صادق سے کہا کہ ہمارے ارکان حراست میں ہیں انہیں ایوان میں لایا جائے جس پر اسپیکر نے پروڈکشن آرڈر پر قانونی مشاورت کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔