• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس میں اعجاز جاکھرانی کے بھائی کے گھر پر چھاپہ، ایک شخص گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) درخشاں پولیس نے ڈیفنس میں واقع رکن قومی اسمبلی کے بھائی کے گھر کرچھاپہ مارکر ایک شخص کو حراست میں لے لیا تفصیلات کے مطابق درخشاں پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ ڈیفنس خیابان راحت میں واقع رکن قومی اسمبلی کے بھائی کے گھرکرچھاپہ مارا۔بنگلا رکن قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی کے بھائی کا تھا۔پولیس کے چھاپے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں پولیس کو ایک شخص کو حراست میں لیکر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس کے چھاپے کےبعد رکن قومی اسمبلی اعجازجاکھرانی کے بھائی میرآزاد جاکھرانی کا ویڈیوبیان سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا جس میں انھوں نے الزام عائد کیا کہ میرے بھائی نے جائداد کےتنازعہ پرمیرے گھرپر چھاپہ لگوایا ۔پولیس کے چھاپے کے دوران رکن قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی کی ایما پرخالد جاکھرانی کو حراست میں لیا گیا اوران ہی کی انا کی تسکین کے لیے بنگے پر چھاپہ مارا گیا۔
اہم خبریں سے مزید