اسلام آباد (عاصم جاوید) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں تمام شیشہ کیفے مکمل طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ نئے رولز بننے تک اسلام آباد میں شیشہ کیفیز بند رہیں گے،پہلے سے جاری این او سی واپسی کی ہدایت بھی دیدی ، کیس کا تحریری فیصلہ عدالت بعد میں جاری کرے گی ۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو عدالت طلب کر کے پوچھا گیا کہ اسلام آباد میں غیر قانونی شیشہ کیفے کیسے چل رہے ہیں؟