• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی مہمانوں کو پولیس اور سی آئی اے اہلکار ظاہر کرکے لوٹنے والا ملزم پولیس مقابلے کے بعد گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ساؤتھ زون پولیس نے غیر ملکی مہمانوں کو پولیس اور سی آئی اے اہلکار ظاہر کرکے لوٹنے والے ملزم کو پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا۔ کلاکوٹ پولیس نے عثمان آباد میں مقابلے کے بعد ملزم کو گرفتار کیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت مسلم ولد شان جبکہ فرار ساتھی کی شناخت مصطفیٰ کے نام سے ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید