• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جب تک آفریدی کا پتہ نہیں چلتا مذاکرات نہیں ہوں گے‘ اچکزئی کا اعلان

اسلام آباد(عاطف شیرازی /ایجنسیاں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک سہیل آفریدی کا پتہ نہیں چلتا، مذاکرات نہیں ہوں گے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بلاول بھٹو کی مذاکرات کی دعوت پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھوکھلی پیشکش اور دعوؤں سے کچھ نہیں ہوتا‘ مذاکرات کے پیچھے تو ہماری حکومت چلی گئی۔ وہ کون لوگ تھے جنہوں نے آپ کو مذاکرات کی میز سے اٹھایا اور کیوں؟۔ تفصیلات کے مطابق محمود خان اچکزئی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک جن حالات سے دوچار ہے، وہ ہماری اندرونی خامیوں کا نتیجہ ہیں‘ ملک کا ٹوٹنا بھی ہماری انا کا نتیجہ تھا‘گورنر راج نافذ کرنے والوں کے لیے بھی آئین اور قواعد و ضوابط میں حدود مقرر ہیں۔

اہم خبریں سے مزید