اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) وفاقی زیرِخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان امداد سے تجارت اور سرمایہ کاری کی جانب منتقل ہورہا ہے اور پاکستان عالمی شراکت داروں کے ساتھ اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر توجہ دے رہا ہے،، ترسیلات زر44ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ خلیجی ممالک، امریکا اور چین کے ساتھ تجارتی و اقتصادی روابط کے فروغ پر توجہ دی، پاکستان شراکت دار ممالک کے مسلسل تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہےانہوں نے کہا کہ پاکستان امداد سے تجارت اور سرمایہ کاری کی جانب منتقل ہورہا ہے اور پاکستان عالمی شراکت داروں کے ساتھ اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر توجہ دے رہا ہے،وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ مالی سال ترسیلاتِ زر 41.6 ارب ڈالر رہیں، رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات تجارت اور ترسیلاتِ زر کے حوالے سے اہم ہیں، چین اور امریکا دونوں کے ساتھ تعلقات کو بیک وقت آگے بڑھایا جا رہا ہے، چین پاکستان کا دیرینہ شراکت دار ہے، سی پیک اہم اقتصادی منصوبہ ہے، پاکستان کی اقتصادی ترجیح امداد کے بجائے سرمایہ کاری اور تجارت کا فروغ ہے۔