پشاور(جنگ نیوز)پشاور کے دیر کالونی میں منہدم ہونے والے نجی اسکول کے مالک خان محمدنے بتایا ہے کہ مطابق تعلیمی ادارے کی بنیاد تقریباً ڈیڑھ سال قبل رکھی گئی تھی، چھت گرنے کے بعد اساتذہ کو طلب کیا اور بچوں کو نکالنے کی کوششیں شروع کیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلسل بارشوں کے باعث عمارت گری۔ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے ہونے والی بارشوں کے باعث حادثہ پیش آیا۔مالک محمد خان نے بتایا کہ واقعے کی صبح وہ خود متاثرہ کلاس روم میں گئے تھے۔