پشاور(سید اسدعلی شاہ/خبرنگار) پشاورکے علاقے دیر کالونی میں قائم نجی سکول جہاں چھت گرنے کا اندوہناک سانحہ پیش آیا جس میںسکول معلمات سمیت 33بچے اوربچیاں شہید ہوئے۔اس سکول کے بارے میں انکشاف سامنے آیا ہے کہ یہ نجی سکول (الخیرایجوکیشن سسٹم) کسی بھی سرکاری ادارے کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہے اورنہ ہی کسی بھی دینی تعلیمی درسگاہ میںاس کی رجسٹریشن ہوئی ہے۔ ذرائع سے معلوم ہواہے کہ دیرکالونی میں واقعہ الخیرایجوکیشن سسٹم کے پاس بچوں کوتعلیم دینے کے حوالے سے نہ ہی کوئی مستند سنداورنہ ہی این اوسی موجود ہے ۔ معلوم ہواہے کہ یہاں پر بچوں اوربچیوں کودینی تعلیم کے ساتھ ساتھ حفظ کی تعلیم دی جاتی تھی ۔