• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شنگھائی کانفرنس معاہدے، صنعت و روزگار میں اضافہ ہوگا، شرجیل میمن

کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ شنگھائی کانفرنس معاہدوں سے صنعت و  روزگار میں اضافہ ہوگا۔دھابیجی زون چینی سرمایہ کاری کیلئے اہم ہے، کانفرنس سے پاک چین معاشی تعلقات مستحکم ہوں گے۔حکومتِ سندھ کی جانب سے شنگھائی میں منعقدہ سرمایہ کاری کانفرنس میں پاکستان اور چین کے سرمایہ کاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس کے دوران سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کیا گیا اور مختلف شعبوں میں مجموعی طور پر 34مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کئے گئے، جن میں 10 حکومتی سطح پر (جی ٹو جی) اور 24کاروباری اداروں کے درمیان (بی ٹو بی) معاہدے شامل ہیں۔ ایک ویڈیو بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کانفرنس کے دوران پاک چین کاروباری اشتراک کو فروغ دینے کے لئے مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔

اہم خبریں سے مزید