نیویارک( جنگ نیوز) اقوام متحدہ کے ادارے برائے اطفال یونیسیف نے پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے کم از کم 28 بچوں اور ایک استاد کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں عمارتوں کے حفاظتی معیارات پر عمل درآمد یقینی بنانے اور باقاعدہ معائنے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔