کراچی (نیوز ڈیسک) ایرانی حملوں نے خلیجی اقتصادی نظام مفلوج، امریکی جنگی منصوبوں کو ناکام بنادیا۔84اہم تنصیبات پر135حملے کیے، تیل بندرگاہیں، گیس پروسیسنگ پلانٹس، ہوائی اڈے اور توانائی مراکز شامل۔ بار بار انہی آلات کو نشانہ بنایا گیا جو اہم تنصیبات کیلئے سب سے زیادہ اہمیت رکھتے تھے، ایرانی کارروائیوں سے خطے میں خوف، تیل مہنگا اور عالمی معیشت پر دباؤ ،خلیجی حکومتوں پر نقصانات چھپانےکا الزام،برطانوی خبر رساں ادارے کی تحقیق کے مطابق ایران اور اس کے حمایت یافتہ گروہوں نے 28 فروری سے خلیجی ممالک میں کم از کم 84 اہم تنصیبات پر 135 میزائل اور ڈرون حملے کیے، جن میں تیل کی بندرگاہیں، گیس پروسیسنگ پلانٹس، ہوائی اڈے اور توانائی کے مراکز شامل ہیں۔