اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )اسلامی نظریاتی کونسل نے قرار دیا ہےکہ مذہبی چینلز کو بھی دیگر چینلز کی طرح لائسنس جاری کیا جائے،کونسل نے ملک میں امن و امان کی خراب صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا،کونسل نے سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی پیش کردہ "مسلم عائلی قوانین (والد کا نفقہ) ترمیمی بل 2026ء کی تحسین کی اور بعض ترامیم کے ساتھ اس سے اتفاق کیا،چادر اور پرچی جیسی رسومات کے خاتمہ سے متعلق وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے تناظر میں کونسل نے قرار دیا کہ خواتین کی جائیداد اور وراثت کو محفوظ کرنے کے مقدمات جلد نمٹانے کے لیے مخصوص وراثتی ٹربیونل قائم کیا جائے ۔