ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈی پی آئی سیکنڈری ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب زاہدہ بتول نے کہا ہے کہ نئی نسل کو سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے کھیلوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،نصابی و ہم نصابی سرگرمیاں بچوں کی ذہنی، فکری اور تخلیقی صلاحیتوں میں اضافے کے ساتھان کی جسمانی صحت کے لیے بھی نہایت ضروری ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ جامعۃالعلوم ہائی سکول نیو ملتان میں وزیراعلیٰ پنجاب سپورٹس پروگرام کے تحت انٹر سکول سپورٹس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں فٹ بال میچ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن سید محمود نبی، ڈی ای او سیکنڈری سکولز منور حسین کمال، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن (ایڈمن) ڈاکٹر عمیر نثار، ڈپٹی ڈی ای او تحصیل سٹی ملتان محبوب اشرف اور سکول کے پرنسپل عابد حسین سیال بھی موجود تھے۔