ملتان (سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کا غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز اور اوور چارجنگ کے خلاف ایکشن، اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی مکرم سلطان کی سربراہی میں دوست پلازہ اور خواجہ فرید ہسپتال میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز قائم کرنے اور شہریوں سے مقررہ نرخوں سے زائد پارکنگ فیس وصول کرنے پر 3 ٹھیکیداروں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ پارکنگ سٹینڈ مافیا کے 6 ملزمان کے خلاف مقدمات بھی درج کر لیے گئے،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے واضح کیا ہے کہ شہریوں سے پارکنگ فیس کی مد میں ناجائز وصولیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔