ملتان ( سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس محمد وحید خان نے مبینہ طور پر بھابھی کو قتل کرنے کے الزام میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم نور احمد کی اپیل منظور کرتے ہوئے اسے بری کر دیا ہے کے وکیل سید مجتبی ضیغم شمسی نے موقف اختیار کیا کہ اس کیس میں تین ملزم تھے جن میں سے دو کو سیشن عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا ان تینوں پر الزام تھا کہ انہوں نے اینٹیں مار مار کر خاتون کو شدید زخمی کر دیا بعد ازاں وہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گئی انہوں نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ میں صرف ایک ضرب بتائی گئی ہے اور وہ پہلی ضرب شفیق نے لگائی تھی جس کی گواہان نے تصدیق کی تھی انہوں نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ اور ایف ائی ار کی کہانی میں تضاد ہے اور استغاثہ ملزم نور احمد کو گنہگار ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے یاد رہے کہ پولیس تھانہ کتب پور نے 2021 میں قتل کا مقدمہ درج کیا تھا جس میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔