• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات مافیا کیخلاف آپریشن، غیرقانونی پختہ تعمیرات اور تھڑے مسمار

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن، اسسٹنٹ کمشنر سٹی مکرم سلطان کی سربراہی میں قلعہ کہنہ اور گوڈری مارکیٹ میںبھاری مشینری کی مدد سے غیر قانونی پختہ تعمیرات اور تھڑے مسمار کرکے راستوں کو کشادہ کیا گیا جب کہ گوڈری مارکیٹ اور قلعہ کہنہ سے ملحقہ سرکاری اراضی پر قائم تجاوزات کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی، آپریشن میں میونسپل کارپوریشن، وائلڈ لائف اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے مشینری اور افرادی قوت کے ساتھ حصہ لیا، کارروائی کے دوران تجاوزات کی مد میں بھاری مقدار میں سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا، قبل ازیں پیرا فورس کی جانب سے خانیوال روڈ اور گلگشت میں بھی تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی۔
ملتان سے مزید