ملتان ( سٹاف رپورٹر) ملتان شہر اور اس کے گردو نواح میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں، شہریوں کو نقدی اور سامان سے محروم کر دیا پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے تھانہ گلگشت کے علاقے شبیر کے گھر نامعلوم چور دیوار پھلانگ کر داخل ہوکر تین بکرے مالیت 2 لاکھ 15ہزار چوری کرکے فرار ہوگئے احسان اللہ کا گھریلوں سامان مالیت 50ہزار چوری تھانہ بی زیڈ کے علاقے سمیرا سے نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر موبائل لے گئے تھانہ کوتوالی کے علاقے اسحاق کی جیب سے نقدی 1لاکھ 78 ہزار صدر کے علاقے حفیظ قادر پورراں کے علاقے ناصر کی اہلیہ کے موبائل فونز نیوملتان کے علاقے روحیل سیتل ماڑی کے علاقے وقاص دولت گیٹ کے علاقے واجد کے موبائل فونز و نقدی تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے دو ڈاکو گن پوائنٹ پر وقاص شبیر نقدی 9 ہزار موبائل چھین کر فرار ہوگئے ممتاز آباد کے علاقے اسحاق شاہ شمس کے علاقے راشد حسین کے موبائل فونز چوری ہوگئے جبکہ تھانہ مظفر آباد کے علاقے عمران سے مسلح ڈاکو موبائل لے گئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔