• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں دیہی خواتین کے عالمی دن پرسیمینار

ملتان (سٹاف رپورٹر)محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے شعبہ آؤٹ ریچ اینڈ کنٹی نیونگ ایجوکیشن کے زیرِ اہتمام دیہی خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار منعقد ہوا، جس کا موضوع ”دیہی خواتین پاکستان کی زراعت کی ریڑھ کی ہڈی“ تھا،اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر فرحانہ نوشین نے کہا کہ دیہی خواتین زراعت اور گھریلو معیشت میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں‘ انکی صلاحیتوں کو تسلیم کرنا، تعلیم و تربیت کے مواقع فراہم کرنا اور انہیں معاشی طور پر خودمختار بنانا پائیدار دیہی ترقی کیلئے ضروری ہے‘ڈاکٹر نورینہ جبین‘ مائیکرو ایکویٹی کوآرڈینیٹر، کشف فاؤنڈیشن، گوجرانوالہ ریجن نے اپنے خطاب میں خواتین کی مالی شمولیت اور چھوٹے کاروباروں کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا، ڈاکٹر عدیلہ منظور، کوآرڈینیٹر ویمن ایمپاورمنٹ اینڈ سسٹین ایبل لائیولی ہڈز، ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے پائیدار ذرائع معاش اور خواتین کی بااختیاری پر روشنی ڈالی۔
ملتان سے مزید