ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب کے تعلیمی بورڈز کی امیدواروں کو انٹرمیڈیٹ دوسرے سالانہ امتحانات کے لیے ٹرپل فیس کے ساتھ داخلہ 17 اکتوبر تک جمع کرانے کی ہدایت ،شیڈول کے مطابق گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سپلیمنٹری امتحانات میں شرکت کرنے اور نمبروں میں بہتری کے خواہش مند طلبہ ٹرپل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 17 اکتوبر 2026ء تک جمع کرا سکتے ہیں، جبکہ انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحانات کا آغاز 3 نومبر 2026ء سے ہوگا۔