• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی کے زیر اہتمام ملک مختار اعوان اور ایم سلیم راجہ کے ایصال ثواب کیلئے تعزیتی ریفرنس

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی ملتان سٹی کی یونین کونسل 39 کے صدر اشفاق قریشی کے زیر اہتمام پاکستان پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم حسین لابر کی صدارت میں پیپلزپارٹی کے بانی رکن و سابق وفاقی وزیر ملک مختار اعوان مرحوم اور پیپلزپارٹی ملتان ڈویژنکے سابق سیکرٹری اطلاعات اور دیرینہ پارٹی رہنما ایم سلیم راجہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے تعزیتی ریفرنس و دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں پارٹی رہنماؤں، عہدیداران اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور دونوں مرحوم رہنماؤں کی سیاسی، جمہوری اور پارٹی کیلئے خدمات کو خراجِ تحسین و عقیدت پیش کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم حسین لابر، میزبان و صدر یونین کونسل 39 اشفاق قریشی، سیکرٹری انفارمیشن پیپلزپارٹی ملتان سٹی خواجہ عمران، سابق ٹکٹ ہولڈر حاجی شاہد رضا صدیقی، صوبائی حلقہ 218 کے صدر ملک افتخار علی، جنرل سیکرٹری ملک رمضان کمبوہ، سینئر رہنما سعید مونی، ارشد قریشی، صغیر قریشی، نذیر کاٹھیا، شبیر قریشی، ملک ظفر اعوان اور سلم کروڑوی سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ ملک مختار اعوان مرحوم اور ایم سلیم راجہ مرحوم کی پارٹی اور جمہوریت کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
ملتان سے مزید