وہاڑی(نمائندہ جنگ) پیرا کے انفورسمنٹ انسپکٹر عمیر نصیر گرفتار، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، پیرا کے انفورسمنٹ انسپکٹر عمیر نصیر کے خلاف مبینہ طور پر دکانداروں کو کیے گئے جرمانوں کی رقم سرکاری ریکارڈ میں مکمل درج نہ کرنے اور وصول شدہ رقم اور سرکاری خزانے میں جمع کروائی گئی رقم میں ردوبدل کے ذریعے کرپشن کے الزامات پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزم کو گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے اس کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا۔