• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڑوں کا درد خاموشی سے برداشت کی جانے والی بیماری مگر قابل علاج، میرخلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی کا سیمینار

لاہور (رپورٹ:عیشہ آصف)ماہرین صحت نے کہا ہے کہ جوڑوں کا درد(آرتھرائٹس) خاموشی سے برداشت کی جانیوالی بیماری سمجھی جاتی ہے مگربرقت آگاہی کے نتیجے میں یہ مرض قابل ِعلاج ہے جوڑوں کا درد ہمیشہ بڑھاپے کی علامت نہیں ہوتا، نظر انداز کیا جائے تو اکثر زندگی بھر کی معذوری کا باعث بن جاتا ہے ۔جوڑوں کی بیماری پورے گھرانے کو متاثر کرتی ہے۔بچےکے لنگڑانے، کھیلنے سے گریز کو ہلکا نہ لیں ،ہر تین میں سے ایک شخص مرض کا شکار ہے۔ آج کے مریض کی دیکھ بھال اتنی ہی اہم جتنی اگلی نسل کے ڈاکٹروں کی تربیت ہے۔ ابتدائی تشخیص عمر بھر کی معذوری سے بچا سکتی ہے۔آرتھرائٹس کیئر فاؤنڈیشن اور میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی جنگ گروپ آف نیوز پیپرز کے اشتراک سے" عالمی یوم ِ گنٹھیا" کے حوالےسے ایک سیمینار منعقد ہوا ۔

ملک بھر سے سے مزید