کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے اسلام آباد زون چار ماہ کے دوران 190 ملزمان کو گرفتار کر کے 61 کروڑ 55 لاکھ 50 ہزار روپے کی ریکوری کی۔حکام کے مطابق غیر قانونی ویزا ایجنٹس اور شہریوں کے ساتھ دھوکہ دہی اور فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں میں چار ماہ کے دوران ایف آئی اے اسلام آباد زون کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکلز اسلام آباد اور راولپنڈی نے مجموعی طور پر 190 ملزمان کو گرفتار کیا۔