کراچی( ثاقب صغیر)ایف آئی اے کراچی نے ہنڈی حوالہ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے51 لاکھ روپے سے زائد نقد رقم برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل (SBC) کراچی نے ایم اے جناح روڈ لائٹ ہاؤس مارکیٹ سٹی کورٹ کے سامنے ہنڈی حوالہ کے کاروبار کے خلاف کارروائی کی۔کارروائی کے دوران محمد کاشف ولد محمد یوسف اور آفتاب حبیب ولد عبدالحبیب نامی دو افراد کو حراست میں لیا گیا۔