کراچی (نیوز ڈیسک) نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کے نئے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ روح الامین خان نے کہا ہے کہ وکلاء غیر ضروری طور پر تاریخیں لینے گریز کریں، سائلین کو جلد انصاف ملنا چاہیے، پینڈینسی کا بوجھ کم ہو گا اور مقدمات کو جلد نمٹایا جا سکے گا۔ وہ این آئی آر سی میں اپنے اعزاز میں دی گئی ٹی پارٹی میں خطاب کر رہے تھے۔ پارٹی کا انتظام سینئر وکیل ارشد محمود ایڈووکیٹ کیجانب سے ان کے جونئیر ساتھی وکیل علی عزیر ایڈووکیٹ اور خوشحال خان ایڈووکیٹ کیجانب سے کیا گیا تھا اس موقع پر این آئی آر سی کے اراکین جناب میر صفدر حسین تالپور اور جناب مصباح اللہ خان بھی موجود تھے۔