• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کو وراثت سے محروم کرنا اسلامی تعلیمات کے منافی، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

لاہور(خبرنگار) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ خواتین کو وراثت سے محروم کرنا اسلامی تعلیمات کے منافی ہے،اسلام نے وراثت کی تقسیم کے واضح احکامات دیدئے، ہر حق دار کا حصہ مقرر ہے۔وراثت کے معاملات قرآن و سنت کے مطابق حل کیے جائیں۔اسلام نے وراثت کی تقسیم کے واضح احکامات دیے ہیں، ہر حق دار کا حصہ مقرر ہے۔خاندانی رسم و رواج یا دباؤ کی بنیاد پر کسی کو وراثت سے محروم کرنا درست نہیں۔بیٹی، بہن، بیوی اور والدہ سمیت تمام مستحق خواتین کو وراثت میں شرعی حق دینا ضروری ہے۔

ملک بھر سے سے مزید