کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے کے 14 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر کے رینک میں ترقی دے دی گئی۔ڈیپارٹمنٹ پروموشن کمیٹی کی میٹنگ میں خاتون سمیت گریڈ 9 کے 14 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو گریڈ 14 میں سب انسپکٹر کے رینک پر ترقی دی گئی ہے۔