• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی؛ انتخابی اصلاحات کمیٹی قیام کیلئے اسپیکر کو اختیار دینے کی تحریک کی منظوری دیدی

اسلام آباد( رانا غلام قادر)قومی اسمبلی نے انتخابی اصلاحات کمیٹی کے قیام کےلئے اسپیکر ایاز صاد ق کو اختیار دینے کی تحریک کی منظوری دیدی ۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے تحریک پیش کی کے ایازصادق چیئرمین سینیٹ کی مشاورت سے پارلیمانی کمیٹی قائم کریں جو ملک میں صاف شفاف اورمنصفانہ انتخابات کے انعقاد کےلئےجدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور قانون سازی کی سفارشات دے سکے گی۔

ملک بھر سے سے مزید