لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ یہ پہلا لانگ مارچ ہے جو اپنی ہی حکومت کے ختم ہونے پر ختم ہوا، کبھی دیکھا ہے کہ ایک صوبہ دوسرے صوبے یا وفاق پر حملہ آور ہوجائے! پہلا لانگ مارچ ہے جو اپنی ہی حکومت کو کھا گیا، اب خیبرپختونخوا والوں کو پتا چلے گا کہ ترقی کسے کہتے ہیں۔آج پنجاب اے آئی دور میں داخل ہو رہا ہے اور پختونخوا پتھر کے دور میں ہے۔