اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)انٹرنیشنل تعظیمِ حرمین شریفین کونسل، پاکستان علماء کونسل اور ان کی حلیف دینی و مذہبی جماعتوں کی اپیل پر پاکستان، کویت اور مملکتِ سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں حوثی باغیوں کی مسلسل نازیبا اور دہشت گردانہ کارروائیوں کیخلاف یومِ مذمت منایا گیا۔جمعہ کے خطبات اور اجتماعات میں خطباء اور علمائے کرام نے کہا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے مقدس مقامات اور شہری آبادیوں پر حملے کرنا صریحاً دہشت گردی ہے،فساد فی الارض ہے ، جس کا کوئی بھی مذہبی، سیاسی، سفارتی یا اخلاقی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔