اسلام آباد( صالح ظافر)اکستان اپنی خارجہ پالیسی کے مقاصد کے حصول کے لیے فعال حکمت عملی اختیار کرے گا، جبکہ بیرون ملک پاکستانی سفارتی مشنز کو میزبان ممالک اور اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ کے مرکزی دفتر کے ساتھ رابطوں کو مزید مؤثر اور تیز تر بنانے کی ہدایت کی جائے گی۔سفارتی ذرائع نے جمعے کی شام دی نیوز/جنگ کو بتایا کہ نئے سیکریٹری خارجہ سفیر عاصم افتخار احمد نے رواں ہفتے کے آغاز میں نیویارک سے واپسی کے فوراً بعد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی تھی۔