اسلام آباد(صالح ظافر) امریکا نے سینئر فارن سروس کی نٹالی اے بیکر کو پاکستان میں مستقل ناظم الامور مقرر کردیا ہے، جنہوں نے نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ وہ جنوری 2025 میں اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی ناظم الامور عارضی مقرر ہوئی تھیں، تاہم اب انہیں مستقل طور پر یہ ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔