لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات احسن رضوی نے کہا ہے کہ سانحہ کارساز کے شہداء جمہوریت اور پاکستانی عوام کے محسن ہیں ۔ جنہیں ہم کبھی نہیں بھول سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز سیکرٹریٹ میں شہدائے کار ساز کی یاد میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احسن رضوی نے واضح کیا کہ کے پی میں صدر مملکت نے حکومتی سمری پر ایمرجنسی اور گورنر راج لگایا اورہمارے شہیدوں کے باعث 2008 اور اسکے بعد کی حکومتیں بنیں۔انہوں نے کہا کہ18اکتوبر کی بربریت کو پیپلز پارٹی کبھی نہیں بھول سکتی۔