لاہور(نیوزرپورٹر)نائب امیر جماعتِ اسلامی ، مجلسِ قائمہ سیاسی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے کہا کہ سعودی عرب پر حوثی حملے مِلّتِ اسلامیہ کےلئے کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ یمن کے اندر طویل مدّت سے اندرونی جنگ اور خلفشار واضح حقیقت ہے لیکن یمن میں بیرونی مداخلت کی بنیاد پر حرمین الشریفین کے خادم ملک سعودی عرب پر حملہ افسوسناک ہے۔ یمن کے اندرونی مسائل کا حل، جنگ کی وُسعت اور شدّت کا سدّباب سفارتی مہارت سے ممکن ہے۔