لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا شاہدرہ میں کاشف سے 2لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون,ٹاون شپ میں غیاث سے 4لاکھ40 ہزار روپے اور موبائل فون،کوٹ لکھپت میں طاہر سے 5 لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون، غازی آباد میں فیصل سے 3 لاکھ اور موبائل فون، شالیمار میں سکندر سے 2لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون، ساندہ میں مظہر سے 2لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ گلبرگ اور کوٹ لکھپت سے گاڑیاں جبکہ جنوبی چھاونی اور شفیق آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔