لاہور(خصوصی رپورٹر)تحریک منہاج القرآن کے46 ویں یوم تاسیس پر قومی ،سیاسی،سماجی،مذہبی رہنمائوں نے اپنے پیغامات بھجوائے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ منہاج القرآن دنیا بھر میں امن کی مستند آواز ہے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی سرپرستی میں ادارہ منہاج القرآن نے اپنا ایک باوقار علمی تشخص قائم کیا،ڈاکٹر راغب حسین نعیمی ۔ ڈاکٹرخالد مقبول صدیق ،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ ۔علامہ امین شہیدی ،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ،سینیٹر کامل علی آغا ،سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور،سابق وزیر تعلیم جی بی غلام شہزاد آغا،قمر الزمان کائرہ،مجیب الرحمن شامی،اوریا مقبول جان ،پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز،ابرار الحق نے بھی یوم تاسیس پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو فرقہ واریت اور انتہا پسندی سے پاک دینی ،اصلاحی و فلاحی تحریک کھڑی کرنے اور اس کا انفراسٹرکچر کامیابی کے ساتھ دنیا بھر میں قائم کرنےپر مبارکباد دی۔