لاہور(محمد صابر اعوان سے ) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ٹرینوں میں استعمال ہونے والے پرزہ جات ہنگامی بنیادوں پر مقررہ معیار کے مطابق تیار کیے جائیں اور ان کی کوالٹی پر کسی صورت سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ محمد حنیف عباسی نے فاؤنڈری شاپ، رولنگ مل، اسپرنگ، بفر، وہیل اور لوہار خانے سمیت اسٹیل اور کیرج شاپس کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور پیداواری سرگرمیوں کا جائزہ لیا وفاقی وزیر نے مزدوروں سے ملاقات کے دوران ان کا ہیٹ الاؤنس بڑھانے کے احکامات بھی جاری کیے۔