لاہور ( محمد صابر اعوان سے ) سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں سرجیکل سامان اور ڈسپوزایبلز کی عدم دستیابی کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، معمولی آپریشنز کیلئے بھی طویل تاریخیں دیے جانے لگیں، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے سرجیکل سامان کی مرکزی خریداری کا عمل متاثر ہونے سے ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ مریض مطلوبہ سامان کی عدم دستیابی کے باعث آپریشنز کیلئے طویل انتظار کرنے پر مجبور ہیں، جبکہ مرکزی خریداری کے نظام میں مبینہ بے ضابطگیوں کے باعث سرجیکل ڈسپوزایبلز کی فراہمی کا بحران سنگین صورت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ا س حوالے سے محکمہ کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے تمام تر صورتحال پر نظر ہے تاہم بے ضابطگیوں سے بچنے اور مریضوں کو معیاری سرجیکل سامان کی فراہمی کی ترجیحات کو مد نظر رکھتے ہوئے جلد معاملات کو حتمی شکل دے دی جائے گی ۔