لاہور(خبرنگار)پاکستان سنی تحریک وسطی پنجاب کے صدر سردار محمد طاہر ڈوگر نے دیگر مذہبی رہنماؤں علامہ نعیم جاوید نوری ، علامہ پیر اعظم علی نعیمی ، پیر اصغر نورانی ، علامہ مجاہد عبدالرسول خان ، پروفیسر قیصر شہزاد نعیمی ، علامہ ذوالفقار مصطفی ہاشمی ، پیر معاذ المصطفی ، مفتی سلیم نقشبندی ، پیر شاہد رسول قادری و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی، قومی خودمختاری، دہشت گردی کا خاتمہ، عوامی حقوق کا تحفظ اور قومی اداروں میں شفافیت ہماری اولین ترجیحات ہیں۔ پاکستان سنی تحریک کا علماء بورڈ بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اور سابق فاٹا سمیت خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کے دہشت گرد عناصر کے خلاف پاک فوج اور سکیورٹی اداروں کی کارروائیوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔