لاہور(خبرنگار)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام میٹرک امتحانات (دوسرا سالانہ) 2026ء کے دوران ریاضی کے پرچے میں کنٹرولر امتحانات نے مختلف سینٹرز کے وزٹ کیے جس کے دوران جعلی امیدوار اور ناجائز ذرائع کے استعمال کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے امیدواروں کو موقع پر رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول فور بوائز ننگل شاہدن مریدکے سینٹر سے جعلی امیدوار شعیب خالد 129727 کی جگہ محمد اشرف جبکہ امتحانی مرکز U سینٹر میں رولنمبر 160629 محمد ساحل کی جگہ ساحل حیات امتحان دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے جن پر قانونی کاروئی کے لیے حوالہ پولیس کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ گورنمنت ہائی سکول رائے ونڈ سینٹر سے امیدوار محمد علی عباس رولنمبر 132139کو موقع پر نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا لیا۔گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار بوائز رائے ونڈ سینٹر سے امیدوار ریان خان رولنمبر 131511 کو ناجائز ذرائع استعمال کرتے ہوئے موقع پر پکڑ لیا گیا اس موقع پر کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان کا کہنا تھا کہ امتحانات کے دوران کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی اور نقل پر مکمل ’زیرو ٹالرینس پالیسی‘نافذ ہے۔ امتحانی شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور نقل کرنے والوں یا امتحانی عمل میں خلل ڈالنے والے عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔