لاہور (خصوصی رپورٹر) ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے 34 املاک سربمہرکر دیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ، علامہ اقبال ٹاؤن اورجی ٹی روڈپر آپریشن کیا۔ ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران گلبرگ میں 15املاک اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 10املاک سربمہر کر دیں۔غیرقانونی کمرشل استعمال پر جی ٹی روڈ پر 9املاک سیل کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں شادی ہال، مارکی،ریستوران، فوڈ پوائنٹ،نجی سکول، ورکشاپ، شو روم،دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔