• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے ورکشاپ سے لاروا برآمد،وزیر صحت کا سخت نوٹس، مقدمہ درج کرنے کا حکم

لاہور ( جنرل رپورٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہریوں کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کے لیے صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے فیلڈ میں مصروف رہتے ہوئے لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈینگی سرویلنس ٹیموں کے ہمراہ اچانک دورے کیے اور ریلوے گودام و ورکشاپ میں انسدادِ ڈینگی کارروائیوں کی قیادت کرتے ہوئے سرویلنس سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ریلوے ورکشاپ سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر صوبائی وزیر نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کی ہدایت جاری کر دی صوبائی وزیر صحت نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر کسی تاجر یا عام شہری کے خلاف ڈینگی قوانین کی خلاف ورزی پر ایف آئی آر درج ہو سکتی ہے تو سرکاری افسر کوئی مقدس گائے نہیں کہ اس پر قانون لاگو نہ ہو۔ قانون سب کے لیے برابر ہے اور ذمہ داری پوری نہ کرنے والوں کو جواب دہ ہونا پڑے گا۔
لاہور سے مزید