• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبہ بھر میں کسی بھی جگہ پتنگ بازی ہرگز قابل برداشت نہیں، آئی جی

لاہور ( کرائم رپورٹر )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے واضح ہدایت جاری کی ہے کہ صوبہ بھر میں کسی بھی جگہ پتنگ بازی ہرگز قابل برداشت نہیں اور اس خطرناک سرگرمی میں ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھاتی ڈور اور پتنگوں کے آن لائن کاروبار میں ملوث عناصر کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 11 ہزار 397 ملزمان کو گرفتار کر کے 10 ہزار 849 مقدمات درج کیے گئے اس دوران 5 لاکھ 99 ہزار 340 پتنگیں اور 19 ہزار 361 ڈور چرخیاں بھی برآمد کی گئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 5 ہزار 740 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 5 ہزار 466 مقدمات درج کیے گئے۔ لاہور میں 2 لاکھ 17 ہزار 176 پتنگیں اور 7 ہزار 875 ڈور چرخیاں بھی برآمد کی گئیں۔
لاہور سے مزید