لاہور(جنرل رپورٹر)میو ہسپتال لاہور کے کینسر کیئر کلینک میں کو ایبلیشن مشین کے ذریعے کینسر کے مریضوں کا متواتر علاج جاری ہے۔ میو ہسپتال لاہور کی انتظامیہ کے مطابق شعبہ ریڈیالوجی اور کینسر کیئر کلینک میں دو انٹروینشنل ریڈیالوجسٹس نے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی کنسلٹنٹس ٹیم کو جوائن کر لیا ہے*۔ ماہرین نے کینسر کے مریضوں کے انتخاب، تشخیص اور علاج کی منصوبہ بندی کے لیے ملٹی ڈسپلنری ٹیم (MDT) کے اجلاس بھی شروع کر دیے ہیں۔