لاہور (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک اقبال عباس چنڑ سے جنرل سیکرٹری استحکام پاکستان پارٹی پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی نے ملاقات کی جس میں پنجاب کی مجموعی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران شعیب صدیقی نے ملک ظہیر اقبال چنڑ کو ان کے بھائی ملک منیر عباس چنڑ کی رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔