لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے مناواں پارک سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے پانچ پستول، گولیاں اور میگزین برآمد کر لیے۔ مشکوک شخص زین حنیف نے اسلحہ بیگ میں چھپا رکھا تھا۔ پارک میں پانچ پستولوں کے ساتھ اس کی موجودگی مشکوک ہونے پر اسے حراست میں لیا گیا۔ ملزم کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے تھانہ مناواں پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے