لاہور(خبرنگار):وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ بریسٹ کینسر کے تدارک کے لئے متوازن غذا کا استعمال، سادہ طرز زندگی اور آگاہی ضروری ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی میں پنک ربن پاکستان کے اشتراک سے الرازی ہال میں منعقدہ بریسٹ کینسر بارے آگاہی سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ا س موقع پرڈی جی پیمرا عائشہ منظور وٹو، ڈین فیکلٹی آف بہیوریل اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکر، چیف ایگزیکٹیو آفیسر پنک ربن پاکستان عمر آفتاب، ماہر بریسٹ کینسر ڈاکٹر گلناز، فوکل پرسن بریسٹ کینسر آگاہی مہم ڈاکٹر سونیا عمر، فیکلٹی ممبران اور طلباؤطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔